ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسور سٹی کارپوریشن،کانگریس کی باغی امیدوار منتخب

میسور سٹی کارپوریشن،کانگریس کی باغی امیدوار منتخب

Thu, 14 Jul 2016 10:28:49  SO Admin   S.O. News Service

میسورو13؍جولائی (ایس او نیوز ) کانگریس کے آنجہانی کونسلر اننتو کی اہلیہ اشوینی جو کانگریس کی باغی امیدوار کے طور پر مقابلہ کررہی تھیں،نے میسورو سٹی کارپوریشن کے وارڈ نمبر 58سے کامیابی حاصل کرلی۔ پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائے جانے سے انکار کے بعد اشوینی باغی امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں تھیں۔ آج ووٹوں کی گنتی کے بعد انہیں منتخب قرار دیاگیا۔ رائے دہی اتوار کو ہوئی تھی ۔ اشوینی نے 1248ووٹ حاصل کئے ،جبکہ کانگریس امیدوارمنجوناتھ نے 924ووٹ حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔


Share: